top of page

ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کےمذاکرات ہیں ، شاہد آفریدی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 2, 2019
  • 1 min read

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیبھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد اس سے فوج کے انسان نواز سلوک پر کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان ذکر کرچکے ہیں۔

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لئے میدان میں آگئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک آرمی کے دیگر افسران کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کر کے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

댓글


bottom of page