top of page

سرفراز احمد کو گرین شرٹس سے بڑے سکورز کی توقعات

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • May 1, 2019
  • 1 min read

باصلاحیت بیٹسمینوں کی موجودگی میں 350 کا ٹوٹل بنانے کی بھرپور اہلیت ہے :قومی کپتان


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں گرین شرٹس سے بڑے سکورز کی توقع ہے اور انہیں یقین ہے کہ باصلاحیت بیٹسمینوں کی موجودگی میں قومی ٹیم تین سو سے ساڑھے تین سو تک ٹوٹل بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔پاکستانی ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں متعدد بہترین پلیئرز موجود ہیں جن میں اوپننگ جوڑی فخر زمان اور امام الحق کا ون ڈے میں اوسط ففٹی پلس ہے جبکہ ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود بابر اعظم بھی اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم سرفراز احمد کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں نچلے نمبروں تک کئی اچھے بیٹسمین موجود ہیں لہٰذا ورلڈ کپ کے دوران بڑے سکورز ممکن ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کسی ہدف کا تعین کرتے ہوئے ہی نہیں بلکہ ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے بھی تین سو سے ساڑھے تین سو رنز بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس مڈل آرڈر کے بعد لوئر آرڈر میں بھی کچھ اچھے پلیئرز موجود ہیں سرفراز احمد نے عماد وسیم اور شعیب ملک پر بھروسہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں حالیہ عرصے میں اچھی کارکردگی پیش کرتے رہے ہیں جبکہ انہیں فہیم اشرف کا ساتھ بھی حاصل ہے جو لمبی ہٹس لگا سکتے ہیں اور پاور ہٹنگ کے حوالے سے کیمپ کے دوران کافی سخت محنت کی گئی ہے جس کے سبب انہیں یقین ہے کہ تیزی سے سکورنگ پاکستانی ٹیم کیلئے مسئلہ نہیں بنے گی۔

Comments


bottom of page