top of page

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 15, 2019
  • 2 min read

دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا

نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد میزبان ٹیم اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آج کے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16مارچ سے کرائسٹ چرچ میں ہونا تھا لیکن کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 48 افراد جاں بحق اور60 سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ دورے پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی کردی ہے جب کہ کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،شہر کے گرجا گھر اور سکول بھی بند کردیئے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔

Comentários


bottom of page