کلبھوشن یادو کیس کا فیصلہ محفوظ
- News Ent
- Feb 22, 2019
- 1 min read

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابقعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے۔ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی عالمیعدالت انصاف پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی کلبھوشن یادو کیس کی سماعت کرنے د ی ہیگ پہنچے تھے تاہم وہاں جانے کے بعد انکی طبیعت خراب ہو چکی تھی جس پر انکو اسپتال پہنچایا گیا تو معلوم ہوا کہ انکو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس پر انکو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔
تاہم ان کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے اسپتال سے خارج ہونے کے بعد اکستانی ایڈہاک جج تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف پہنچ گئے ہیں۔
صدرعالمی عدالت نےتصدق جیلانی کامختصر تعارف پیش کیا۔دوسری جانب پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جوابی دلائل شروع ہو چکے ہیں۔خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتارہا۔بھارتی وکیل نےغیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانےکی کوشش کی۔بھارتنےمیرےالفاظ سےمتعلق غلط بیانی سےکام لیا۔پاکستانی وکیل خاور قریشی نے کلبھوشن جادھو کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے۔
جس کے بعد سماعت مکمل کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عالمی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو فریقین سے مزید دلائل بھی طلب کئیے جا سکتے ہیں۔تاہم اس کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا اس ضوالے سے تاحال کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی۔
תגובות