ڈاکٹرز نوازشریف کی صحت بارے پریشان لگ رہے تھے، مریم نواز
- News Ent
- Feb 4, 2019
- 2 min read
نوازشریف کے مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے، دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ن لیگی رہنماء مریم نوازکا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت بارے ڈاکٹرزپریشان نظرآرہے تھے، نوازشریف کے مزید میڈیکل ٹیسٹ لیے جائیں گے، دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہسپتال میں جاکر عیادت کی۔ انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اورنوازشریف کی خریت بارے دریافت کیا۔
مریم نوازنے نوازشریف کی سٹی اسکین رپورٹ سمیت دیگر طبی معائنے بارے بھی ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ڈاکٹرز نوازشریف کی صحت بارے پریشان نظر آرہے تھے۔ اللہ نوازشریف کو اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو مزید طبی معائنوں کیلئے لیجایا گیا ہے۔ ڈاکٹرزنوازشریف کے مزید ٹیسٹ لے رہے ہیں۔
مریم نوازنے نوازشریف کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بارے میں حتمی پوزیشن پر نہیں پہنچ پائے۔ نوازشریف کی تمام رپورٹس پر مشاورت جاری ہے۔ نوازشریف کے دل کے معاملے پر ماہر امراض قلب کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
نوازشریف کو ابھی بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ ان کے تمام امراض کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سامنے ہے، رپورٹس کی روشنی میں نوازشریف کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ اسی طرح نوازشریف کے بائیں گردے میں پتھری کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نوازشریف کی سٹی اسکین رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جس میں معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری موجود ہے۔
Comments