top of page

چھوٹے سے معاملے پرذاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی یا لاہور کوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے،

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 2, 2019
  • 1 min read

منٹ تک ایک شخص میری ٹیم کا نام لے کر برابھلا کہتا رہا ،کوئی بھی میری ٹیم کے خلاف بد تمیزی کرے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا ، وسیم اکرم

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اورکراچی کنگز کے پریذیڈنٹ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چھوٹے سے معاملے پر زاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی لاہور یاکوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے کوئی بھی میری ٹیم کے خلاف بد تمیزی کرے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرام نے کہا کہ چھوٹے سے معاملے پر زاتی حملے کئے جا رہے ہیں ایک طرف کی بات بتا کر معاملے کو خراب کیا جاتا ہے کراچی ، لاہور، یا کوئی بھی ٹیم جیتے سب کوجشن منانا چاہئے میری ٹیم کے خلاف کوئی بھی بد تمیزی کرے گا تو میںبرداشت نہیں کروں گا 45 منٹ تک ایک شخص میری ٹیم کا نام لے کر برابھلا کہتا رہا کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہئے لیکن نا م لے کر کسی کو تنگ نہیں کیا جا سکتا کچھ صحافی ایجنڈے کے تحت الزام لگاتے ہیں ان پر غصہ آتا ہے گرانڈ سے باہر دونوں ٹیموں کے باکسز الگ الگ ہونے چاہیں ہمیں نام لے کر مسلسل تنگ کیا گیاوسیم اکرم نے کہا کہ گڑھے مردے اکھاڑ کرکرکٹ پر 2,2 گھنٹے شو کیے جا رہے ہیں کرکٹ پر نام نہاد شو کرنے والے سیاست پر شو کریں چھوٹے چھوٹے واقعات پر ایشو نہیں بنانا چاہئے۔


Comments


bottom of page