پی ایس ایل کا صحیح مزہ تب آئےگا جب ہم پاکستان میں ہوم اینڈ اوے میچز کھیلیں گے :علی ترین
- News Ent
- Mar 1, 2019
- 1 min read
امید ہے کہ دو سال بعد پوری پی ایس ایل ہی پاکستان میں ہوگی:مالک ملتان سلطانز

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا صحیح مزہ تبھی آئے گا جب ہم پاکستان میں ہوم اینڈ اوے میچز کھیلیں گے ۔ ”اردو پوائنٹ“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز ہونے کے فیصلے کے حوالے سے علی ترین کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے ،انہوں نے جب ملتان سلطانز کی ٹیم خریدی تھی تو انہیں یہی امید تھی کہ زیادہ سے زیادہ پی ایس ایل میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے،دعا کرتے ہیں کہ اگلے سال آدھے میچ پاکستانمیں ہوں اور اس سے اگلے سال پوری پی ایس ایل ہی پاکستان میں کھیلی جائے ،جب ہم پاکستان میں ہوم اینڈ اوے میچز کھیلیں گے تو صحیح مزہ آئے گا،جبملتان سلطانز ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی اور پھر لاہور جاکرمیچ کھیلے گی تب شائقین کرکٹ ان میچزکو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے اور تبھی صحیح مزہ آئے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ میچز دیکھنے کا صحیح مزہ ہی جنرل سٹینڈ میں آتا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کاکردگی کے حوالے سے علی ترین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے او ر ہمارے زیاد ہ تر میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تاہم قسمت ہی ہمارے خلاف جارہی ہے ، ہمارے تمام کھلاڑی اپنی سو فیصد کاکردگی دکھا رہے ہیں ۔
Comments