پی ایس ایل اچھا جارہاہے ، شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، ڈیو لیئر
- News Ent
- Feb 23, 2019
- 1 min read

پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز ڈیولیئرز نے کہا ہے کہ شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔
ڈیولیئرز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے بھرپور فائٹ کی، پی ایس ایل اب چھا رہا ہے اوریہاں اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہورہی ہے۔لاہور قلندر کے بلے باز نے اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ وائز کی بھی تعریف اور کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل کھیلا۔
Comentarios