top of page

پی ایس ایل، 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 1 min read

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے کوالیفائیر میچز ، ایلیمنیٹر اورفائنل کے ٹکٹس کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی اور صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے پی ایس ایل فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی،آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوتے ہی صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس خرید لیے جب کہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لیے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔

Comentarios


bottom of page