top of page

پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں تاریخ رقم ہوگئی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 15, 2019
  • 2 min read

دبئی(14فروری 2019ء) پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

اس دوران ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں عمومی طور پر 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، تاہم پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 28 ہزار تماشائی موجود ہیں۔

واضح ہو کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔


ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

Comments


bottom of page