top of page

پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 12, 2019
  • 1 min read

دبئی(12 فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ4 ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس تھے۔اس موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندارہا ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں کا رہا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ 3 سال میں پاکستان سپر لیگ قومی فخر بن چکا ہے، اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا اور ان کو اپنا ہنر دکھانے دینا ہے، پی ایس ایل4کی ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کے مستقبل کی عکاس ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگا اور اسی روز افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



Comments


bottom of page