top of page

پی ایس ایل 4،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتا ن سلطانز کو6وکٹوں سے ہرا دیا

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 2, 2019
  • 2 min read

پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے122رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کاآغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 49رنز جوڑے جس کے بعد واٹسن33رنز بنا کر شاہد آفریدی کا پہلا شکار بنے، احسن علی بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور17رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،احمد شہزاد اور رائلی روسوو کے مابین48رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد روسوو 35رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،عمر اکمل بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے،احمد شہزاد 28 اور براو 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم جیمز ونس 9رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بن گئے ،عمر صدیق اور جونسن چارلس نے دوسری وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعد عمر صدیق14رنز بنا کر پوویلین لوٹے،جونس چارلس بھی46رنز بنا کر نواز کی دوسری وکٹ بن گئے ،ٹام مورس9رنز سکور کرکے ڈووین براوو کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ڈینیئل کرسٹیان اگلی ہی گیند پر تیسرا رن لینے کی کوشش کرتے ہوئے رن آﺅٹ ہوگئے،شعیب ملک21رنز سکور کرکے ڈوین براو و کا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں شاہد آفریدی کو بھی 4رنز پر پوویلین بھیجا،الیاس 2رن بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے،نعمان علی اگلی ہی گیند پر سہیل تنویر کا دوسرا شکار بنے، محمد عرفان صفر پر پویلین لوٹے، محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر اور براوو نے 3،3 جب کہ محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں ٹام مورس کو شامل کیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم شعیب ملک (کپتان)، شاہد آفریدی، عمر صدیق، جیمز ونس، ڈینئل کرسچن، جانسن چارلس، نعمان علی، محمد عباس، محمد الیاس، محمد عرفان اور ٹام مورس پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد( کپتان) ،احمد شہزاد، احسن علی، شین واٹسن، روسو، عمر اکمل، ڈیوائن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، لیام ڈوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comentarios


bottom of page