top of page

پی ایس ایل 4، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 1, 2019
  • 2 min read

افتخاراحمد کی 33رنز کی عمدہ اننگز ،ڈیویلیئرز کے33رنز رائیگاں

پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میںکراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ لاہور قلندرز کے133رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ،منرو ایک بار پھر لمبی اننگز نہ کھیل پائے اور لامیچن کا شکار بن گئے ، بابر اعظم بھی لامیچن کے خلاف زوردار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 11رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ، کولن انگرام اور لیام لیونگ سٹون نے تیسری وکٹ کے لیے50رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد انگرام کو حارث رﺅف نے12رنز پر پوویلین چلتا کیا، لیام لیونگ سٹون37رنز بنا کر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے یاسر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ،محمد رضوان بھی2رنز بنا کر پوویلین لوٹے،دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہور قلندر ز کے لیے فخر زمان اور گوہر علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم گوہر علی محض4رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے،حارث سہیل اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے37رنز جوڑے جس کے بعدفخر زمان18رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،حارث سہیل بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور20رنز بنا کر افتخار احمد کا دوسرا شکار بن گئے ، اے بی ڈیویلیئرز اور کورے اینڈرسن نے چوتھی وکٹ کے لیے 30رنز جوڑے جس کے بعد اینڈرسن22رنز بنا کر عمر خان کا شکار بنے ، ڈیویلیئرز اور سہیل اختر کے مابین31رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد ڈیویلیئرز تیزی سے سکور کرنے کی کوشش میں 33رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بن گئے ،لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اعزاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں،16 فروری کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔اب سے کچھ دیر قبل کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ اور عمر امین کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments


bottom of page