پی ایس ایل 4،لاہور قلندرز کی سب سے بڑی امید اے بی ڈیویلیئرز بھی ”چوکرز“ نکل
- News Ent
- Feb 14, 2019
- 1 min read

لاہور(13فروری 2019ء) پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کی نظریں سب سے زیادہ جس کھلاڑی پر جمی ہوں گی وہ سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز ہیں جو لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے ، اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ سال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ اب مختلف ٹونٹی ٹونٹی لیگز میں ہی کھیلتے نظر آئیں گے اور لاہور قلندرز کے مداحوں کو بھی ان کے آنے سے یہ امید ہونے لگی ہے کہ اس ایڈیشن میں ان کی ٹیم عمد ہ کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیو ں کہ گزشتہ تینوں سیزنز میں لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر ہی رہی تھی حالانکہ اسے کرس گیل ، ڈوین براوو اور برینڈن میکولم جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل رہی تھیں ۔
لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اے بی ڈیویلیئرز اپنے کیریئر میں اپنی کسی بھی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ٹرافی نہیں جتواسکے ہیں ،34سالہ مایہ ناز بلے باز نے 14سال جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی لیکن وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے میں ناکام رہی، وہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ ہیں لیکن وہ بھی ابھی تک ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے ، انہوں نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں باربڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کی لیکن انہیں بھی لیگ نہ جتواسکے جب کہ گزشتہ سال انہوں نے مزانسی سپر لیگ میں تشوانے سپارٹنز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے جو سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا سکی ۔
Comments