پی ایس ایل 4: قلندرز کی یکطرفہ مقابلے میں کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے شکست
- News Ent
- Feb 28, 2019
- 2 min read
لمی چنے نے اپنی جادوئی گیندوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کو گھما کر رکھ دیا،106پر آئوٹ ، لاہور نے اے بی ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز کی بدولت ہدف باآسانی حاصل کرلیا، سندیپ لمی چنے کو 4 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے تباہ کن باؤلنگ اور بیٹنگ کی بدولت یک طرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیپال سے تعلق رکھنے والے قلندرز کے اسپنر سندیپ لمی چنے نے اپنی جادوئی گیندوں میں کوئٹہگلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کو گھما کر رکھ دیا۔
گلیڈی ایٹرز کے احسن علی ایک جانب سے رنز بناتے رہے لیکن وکٹ کی دوسری جانب سندیپ لمی چنے سرفراز الیون کے بڑے کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیجتے رہے۔لمی چنے کی گیند پر پہلے شین واٹس 7 رنز بنانے کے بعد 33 کے مجموعے پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس کے بعد 43 کے اسکور پر 8 رنز بنانے کے بعد ریلی روسو ڈیوڈ ویزے کو کیچ دے بیٹھے جبکہ 45 کے اسکور پر ایک رنز بنانے والے عمر اکمل بولڈ ہوگئے۔
لمی چنے نے اپنی چوتھی وکٹ دانش عزیز کو آئوٹ کرتے ہوئے لی اور اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 10 رنز ککے عوض 4 وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔احسن علی دوسری جانب مزاحمت کرتے نظر آئے لیکن 33 رنز بنانے والے بیٹسمین کی مزاحمت 53 کے مجموعے پر اس وقت دم توڑ گئی جب وہ رن آئوٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد کے 29 اور محمد نواز کے 12 رنز کی بدولت ٹیم 106 کے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، تاہم لاہور قلندرز نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے بدولت انہوں نے گلیڈی ایٹرز کو 106 رنز پر ڈھیر کردیا۔
لاہور قلندرز کے لمی چنے کی 4 وکٹوں کے علاوہ حارث رؤف نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کا ا?غاز بھی اچھا نہ تھا اور 4 کے مجموعے 2 رنز بنانے کے بعد کپتان فخر زمان محمد حسنین کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی نے ٹیم کو برق رفتار 21 رنز بنائے لیکن وہ 33 کے مجموعے پر گرنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور رواں برس اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے 74 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور ٹیم کو 8 وکٹوں سے ا?سانی کے ساتھ فتح دلوائی۔اے بی ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور ہیری گٴْرنے ایک ایک وکٹ لے کر کامیاب رہے۔لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چنے کو 4 وکٹیں لینے پر مین ا?ف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔۔دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے 5 میچر میں سے 4 جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Comments