top of page

پشاور زلمی نے ایسے دوست ملک کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 15, 2019
  • 1 min read

دبئی : پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 4کے لیے ترک کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا ۔اس مرتبہ پشاور زلمی کی جانب سے ترکی کے 2 کھلاڑی گوہان گوتک اور مہمت آدین ٹیم کا حصہ ہوں گے جو سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ بھی کریں گے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں مبارکباد بھی دی۔اس حوالے سے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔ان کا یہ بھی کہان تھا کہ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی۔


خیال رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی نے چین کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جو پورے سیزن میں ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔


Comments


bottom of page