top of page

پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے:سر ویوین رچرڈز

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 2 min read


لاہو20فروری 2019 :لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچررڈ نے مئی سے شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان کے چانسز کے حوالے سے پرامید ہیں ۔میگا ٹورنامنٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنے دن پر کسی بھی اچھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ جس طر ح ہم نے چیمپئنز ٹرافی2017ءمیں دیکھا تھا کہ جب پاکستانی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو اس کے لیے جیت حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے ،اس ورلڈ کپ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں ،ہمیں بھارت، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو نہیں بھولنا چاہیئے ،اس مرتبہ بہت سے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہمیں کھیلتے ہوئے نظر آئیںگے ۔

پی ایس ایل 4کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے والے سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل چوتھے سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوش ہیں ،ہماری ٹیم کافی بیلنس ہے اور مجھے امید ہے اس سال ہم ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔لیجنڈری بلے باز کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کواپنی طرف متوجہ کیا ہے جو اس کے کامیاب ٹی ٹونٹی لیگ ہونے کی بڑی نشانی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت اچھی ٹی ٹونٹی لیگ ہے اور اسی لیے اسے کھیلنے کے لیے دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی آئے ہیں جو اسے کامیاب ٹی ٹونٹی لیگ بناتی ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کو دنیائے کرکٹ کے بڑے ستاروں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیتی ہے ۔

Comments


bottom of page