top of page

پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کے نام ایک اور اعزاز، ’’ٹیسٹڈ انڈر وار‘‘ کا لیبل مل گیا

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 8, 2019
  • 2 min read

پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیارے کی مانگ اور قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا

پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کے نام ایک اور اعزاز، ’’ٹیسٹڈ انڈر وار‘‘ کا لیبل مل گیا، پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیارے کی مانگ اور قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارے گرانے کے بعد پاکستان میں تیار کیے جانے والے طیارے جے ایف 17 کو ’ ٹیسٹڈ انڈر وار ‘ کا اعزاز مل گیا ہے یعنی یہ طیارہ جنگی حالات میں بہت کارگر ہے اور استعمال کے لیے بہترین ہے ۔

ٹیسٹڈ انڈر وار کا لیبل ملنے کے بعد چین اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر کی قدروقیمت دنیا پر عیاں ہو گئی ہے اس چیز کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی طیارہ گرانے کے واقعہ کے بعد اس طیارے کو بنانے والی کمپنی کے شئیرز میں 10فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان ایروناٹکل کمپلیکس اپنے اس طیارے کو بیچنے کے لیے خریداروں کی تلاش کر رہا ہے اور اس اعزاز کے ملنے کے بعد طاقتور خریداروں کے ملنے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں اور یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ طیارہ زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا سکے گا۔

جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کا پہلا طیارہ ہے جو پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اوریہ طیارہ جوہری ہتھیاروں سمیت ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ابھی تک اس منصوبے کے تحت 100 سے زیادہ طیارے بنائے جا چکے ہیں جن میں سے 50 طیارے بلاک 1 اور 50 طیارے بلاک 2 کا حصہ ہیں اب بلاک 3 میں مزید 100 طیارے بنائے جانے کا کام جاری ہے اور اس بلاک کے جہاز پچھلے بنائے جانے والے جہازوں سے زیادہ بہتر صلاحیت کے حامل ہیں۔

Comments


bottom of page