پاکستان کی زیر حراست بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا ویڈیو پیغام جاری
- News Ent
- Feb 27, 2019
- 1 min read
میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ہوں اور میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ کا بیان

پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد کے لیے جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔
میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا ۔ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
Comentarios