پاکستان میرا ملک لیکن بے وقوفوں کی طرح چھلانگیں مار کر نہیں جاؤں گا
- News Ent
- Feb 23, 2019
- 2 min read

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا ملک ہے لیکن میں بے وقوفوں کی طرح چھلانگیں مار کر نہیں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مجھے کوئی سنگین بیماری ہے اور میں ہل بھی نہیں سکتا لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہو رہی ہے اور ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔
ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ہماری دلچسپی زرداری اور نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا اور اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آ چکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان واپسی کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان نہ جاؤں۔ میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور حالات میرے جانے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی۔ واضح رہے کہ سابق صدرپرویز (ر) مشرف گذشتہ کافی عرصہ سے دبئی میں مقیم ہیں۔ گذشتہ ماہ خبر موصول ہوئی تھی کہ دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا ۔ سابق صدر کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے جس کے بعد کئی قیاس آرائیاں ہوئیں کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت کافی خراب ہے اور ان کی حالت اتنی سیرئیس ہے کہ وہ ہل بھی نہیں سکتے۔
لیکن اب پرویز مشرف نے اپنی حوالے سے ہونے والی تمام قیاس آرئیوں کا جواب دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ 14 فروری 2019ء کو دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بھی سابق صدر پرویز مشرف نے شرکت کی تھی ۔
Commentaires