top of page

پاکستان سے کرکٹ ”دشمنی“ کے خاتمے سے مشروط:بی سی سی آئی آفیشل

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 12, 2019
  • 1 min read

ممبئی(12 فروری 2019ء) بھارت نے پاکستان سے کرکٹ تعلقات کی بحالی کو ”دشمنی“ کے خاتمے سے مشروط کردیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی )وسیم خان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں خود کو اس مقام پر پہنچانا چاہیے جہاںبھارت خود کھیلنے کی درخواست کرے۔ اس پر بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہاکہ اگر دشمنی ختم اورسیاسی تعلقات میں بہتری آئے تو ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،ایک بار اگر حالات معمول پر آجائیں تو کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی 2گزشتہ کرکٹ بورڈ سربراہان شہریار خان اور نجم سیٹھی سے مختلف مگر وہ بھی حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، ہمارے کرکٹ تعلقات کا انحصار سیاسی کشیدگی اور دشمنی کے خاتمے پر ہے۔

ادھر ایک اور بھارتی آفیشل نے وسیم خان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انھیں باہمی کرکٹ پر بات کرنے سے قبل پی سی بی کی پوزیشن کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے،اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ انھیں پہلے خود کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ بارہا یہ پوزیشن لے چکا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے اسے حکومتی اجازت درکار ہے

Commentaires


bottom of page