پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
- News Ent
- Feb 11, 2019
- 1 min read

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ بھی شارجہ میں 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
تیسرے ون ڈے میں ٹیمیں ابوظبی میں مد مقابل ہوں گی جبکہ آخری دو میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
Commentaires