top of page

وفاقی حکومت کا متروکہ وقف املاک بورڈکو سیا سی بنیادوں کی بجائے کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے ک

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 1 min read

وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈکو سیا سی بنیادوں کی بجائے کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میںوزیر اعظم عمران خان کے حکم سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین ، ایڈوائزر برائے وزیر اعظم برائے انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ آسٹریریٹی کمیٹی کے ممبربنا دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف بھی کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ کا انتخاب سیا سی بنیادوں کی بجائے اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے حکم سے بنائی گئی کمیٹی چیئر مین کے لئے آنے والی 150سے زائد درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور سید سفیر حسین شاہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

Commentaires


bottom of page