top of page

وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر بھارتی میڈیا کی جان پر بن آئی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 4, 2019
  • 2 min read

بھارتی میڈیا نے کشمیر کا تذکرہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی

: وزیراعظم عمران خان کے کشمیر سے متعلق ٹویٹ پر بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان پر بھارتی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ میں کشمیر کا ذکر ہونے پر بھارتی میڈیا کی جان پر بن آئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اُٹھا کربھارت کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔

عمران خان عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ زور پکڑا تو آج صبح مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔

نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے اس ٹویٹ پر بھارتی میڈیا کی جان پر بن آئی ہے اور بھارتی میڈیا اس بات کر واویلا کر رہا ہے کہ آخر کیوں وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اُٹھایا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بات کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھُپے نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر کشمیریوں نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے اور بارہا آزادی کا مطالبہ کیا ہے جس کے لیے کشمیری کئی تحاریک بھی چلا رہے ہیں اور اب ان کو موت سے بھی قطعی طور پر خوف نہیں آتا۔

Comments


bottom of page