top of page

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 19, 2019
  • 1 min read

اسلام آباد ۔ 19 فروری :وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس دہندگان کے لئے آسانی و سہولت کاری کو یقینی بنانے جبکہ ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکسز ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی بجائے ٹیکس چوروں اور نادہندگان پر توجہ مرکوز کی جائے، ٹیکس چور قوم ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ملک میں محصولات اکٹھا کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان و دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس کے دوران چئیرمین ایف بی آر نے ٹیکس اکٹھا کرنے، ٹیکس بنیاد میں اضافے اور نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لئے کئے جانے والے نئے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قابلِ وصول ٹیکسز کواکٹھا کرنے کے لئے جدید طریقہ کار برو¿ے کار لائے جائیں تاکہ جہاں نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے وہاں ٹیکس دہندگان کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

コメント


bottom of page