وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی
- News Ent
- Feb 18, 2019
- 1 min read

اسلام آباد ۔ 17 فروری :وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نورخان بیس پر اترے تو وزیراعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر خود ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں کے مابین لائونج میں مختصر ملاقات ہوئی جس کے بعد سعودی ولی عہد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایئر پورٹ سے وزیراعظم ہائوس کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ شہزادہ سلمان ان کے برابر والی نشست پر تشریف فرما رہے۔
Comments