نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ،
- News Ent
- Feb 11, 2019
- 1 min read

سلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواست پر سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (11 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کے دور ان سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا، سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواست پر سماعت (آج)ہوگی ۔
پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ یہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ درخواست واپس لینے کی کیا پیچیدگیاں ہیں، خواجہ صاحب وہ دیکھ لیجیے گا۔ بعد ازاں عدالت نے محمد نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں پر سماعت منگل کو ہو گی۔
Comments