top of page

نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ریفرنس،بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 1 min read

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میں بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو 25 فروری کو سنایاجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نندی پورپاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی۔

بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ای سی سی نے منصوبہ 27 دسمبر 2007 کومنظور کیا، مارچ 2009 میں منصوبے کے معاہدے پردستخط ہوئے،بابراعوان نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر کے مختلف مراحل ہیں،2009 سے پہلے 14 ماہ گزرچکے تھے،زاہدحامداورفاروق نائیک اس وقت وزیرقانون تھے،اس وقت میں وزیرقانون نہیں تھا۔بابراعوان نے کہا کہ عظمیٰ چغتائی نے پہلی بارسمری پردستخط سے انکارکیا،عظمیٰ چغتائی استغاثہ کی گواہ بن گئیں۔


احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات توتسلیم شدہ ہے نندی پور منصوبے میں تاخیر ہوئی،حکومتوں کا کام منصوبوں کو آگے بڑھانا ہوتا ہے نہ التوا میں ڈالنا۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ ایک سوال نیب سے بھی پوچھنا ہے ،بابراعوان کو بری کردیا جائے تو باقی ملزموں کیساتھ کیا ہو گا؟جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ آج بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرنا، چیزوں کو مزید دیکھا ہے ۔


نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بابراعوان کی بریت پرباقی ملزمان بھی اس کی آڑلیں گے،سارے ملزمان بابراعوان کےساتھ جڑے ہوئے ہیں،باقی ملزمان کہیں گے وزارت نے کام نہیں کیا۔

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میںفریقین کے دلائل سننے کے بعد بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو 25 فروری کو سنایاجائے گا۔

Comentários


bottom of page