top of page

ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 25, 2019
  • 2 min read

سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان پرمیچ فیس کا20فیصد اور کھلاڑیوں پر10فیصدجرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ4(پی ایس ایل) میں ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی ہے اور سلو اوور ریٹ کے سبب ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی اور لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمس ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ونس بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد عمر صدیق اور چارلس نے 80 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔81 کے مجموعی اسکور پر عمر صدیق کے آﺅٹ ہونے کے بعد باقی 8 کھلاڑی صرف 64 رنز کا اضافہ کرسکے۔

سلطانز الیون مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی جب کہ جانسن چارلس 53، کپتان شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف، لیم ڈاو¿نسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ملتان سلطانز کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں کامران اکمل 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں امام الحق اور ڈیوڈ میلان نے 68 رنز کی بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم 74 کے مجموعی اسکور پر میلان 38 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔ پشاور کی جانب سے امام الحق 52، ڈیوڈ میلان 38 اور پولارڈ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سلطانز کی جانب سے جنیدخان اور ڈینئل کرسٹین دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔میچ میں 4 شکار کرنے والے پشاور زلمی کے حسن علی کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Kommentarer


bottom of page