top of page

مقبوضہ کشمیر، سوپور میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 5, 2019
  • 1 min read

مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں شہید نوجوان اشفاق مجید میر کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیر کو سوپور، زینہ گیر، رفیع آباد اور ہندوارہ سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کی بڑی تعدادکے سبب نوجوان کی نماز جنازہ دومرتبہ ادا کی گئی۔ شرکاء نے شہید کی میت کو دفنانے کے لئے لے جاتے ہوئے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ شہیدنوجوان کو سوپور کے علاقے براٹھ کلان میں ان کے آبائی قبرستان سپرد خاک کیاگیا۔

Comments


bottom of page