top of page

مسجد سے چند گز کی دوری نے بنگلہ دیشی کرکٹرز کو نئی زندگی دے دی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 15, 2019
  • 2 min read

جب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مسجد کے مین گیٹ تک پہنچے تو زخمی افراد باہر نکل رہے تھے، کرکٹرز کپتان کی نیوز کانفرنس کے باعث مسجد میں 10 منٹ تاخیر سے پہنچ


نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی صحافی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔ مسجد سے چند گز کی دوری نے بنگلہ دیشی کرکٹر کو نئی زندگی دے دی۔جب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مسجد کے مین گیٹ تک پہنچے تو زخمی افراد باہر نکل رہے تھے۔

تمام بنگلہ دیشی کھلاڑی کپتان کی نیوز کانفرنس کے باعث مسجد میں دس منٹ تاخیر سے پہنچے۔ بنگلہ دیشی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز اس وقت ہوٹل کے کمروں میں سہمے ہوئے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اپنے اپنے ملک کائے گا جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی واپسی کل ہو گی۔

جب کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد میزبان ٹیم اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آج کے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس لوٹ رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16مارچ سے کرائسٹ چرچ میں ہونا تھا لیکن کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور60 سے زیادہ زخمی ہو گئے جب کہ دورے پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

Comments


bottom of page