لیاقت آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا بھی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔
- News Ent
- Feb 24, 2019
- 1 min read
لیاقت آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا بھی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقہ انڈہ موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جان بحق ہونے کا وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، مجھے تفیصلی رپورٹ چاہیے کہ یہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ہے۔
لیاقت آباد فائرنگ:شہر قائد میں ایک اور لیاقت آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا بھی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور فائرنگ سے نعیم الدین نامی شخص کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے دریافت کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ ٹارگیٹ کلنگ ہے ، لوٹ مار کا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے نیز انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انھیں فوری قاتل گرفتار کرکے رپورٹ کی جائے۔
Comments