top of page

لاہور قلندرز کے اے بی ڈیویلیئرز زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 5, 2019
  • 1 min read

سٹار بلے باز نے لاہور قلندرز کے لیے7میچز میں218رنز بنائے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائزلاہور قلندرز کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدوں کو انتہائی بڑا جھٹکا لگا گیا ،لاہور قلندرز کے سٹار بلے باز اے بی ڈیویلیئرز زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کے متحدہ عرب امارات میں میچز5مارچ کو اختتام پذیر ہوجائیں گے اور اس کے بعد آخری 4گروپ میچز،کوالیفائر،ایلیمینیٹر اور فائنل مقابلہ نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پہلے لاہور اور کراچی میں ہونا تھے تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام 8میچزکراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

35سالہ پروٹیز سٹار بیٹسمین کا لاہور قلندرز کی جانب سے7میچز کھیلنے کا معاہدہ تھا، وہ یو اے ای میں اپنے کنٹریکٹ کے مطابق میچز کھیلنے کے بعد دبئی سے رخصت ہوگئے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی دعوت پر انہوں نے لاہور میں مزید دو میچز کھیلنے کے لیے حامی بھر لی تھی،اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام میچز کراچی منتقل کیے جانے کے بعد اے بی ڈیویلیئرز نے بقیہ دو میچز کھیلنے سے معذرت کرلی ہے اور اب لاہورقلندرز کو اپنے آخر ی 2لیگ میچز میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہو ں گی ۔

اے بی ڈیویلیئرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے7میچز میں 54.20کی او سط سے218رنز سکور کیے جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی،ان کا سٹرائیک ریٹ128.99رہا۔

Comments


bottom of page