قیدی بھارتی ونگ کمانڈر کے ساتھ پاک فوج کے سلوک پر شاہد آفریدی بھی بول اٹھے
- News Ent
- Feb 28, 2019
- 2 min read
ہم اپنے دشمنو ں کے ساتھ بھی اس طرح حسن سلوک کرتے ہیں:سابق کپتان

پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر کی چائے پینے کی تصاویر پر سابق کپتانشاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جب کہ ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، قیدی پائلٹ کا اہم بیان سامنے آیاہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی اہلکار کے ہاتھ میں چائے کا کپ نظر آیا اور انتہائی مطمئن نظر آیا جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے۔
ابھے نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے،جنگی قیدی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا بہت خیال رکھا گیا ہے،اس نے مزید کہا کہ اگر میں بھارت واپس چلا گیا تو بھی میرا بیان تبدیل نہیں ہو گا،ابھی نندن نے مزید کہا کہ ہماری فوج بھی پاک فوج کی طرح رویہ اختیار کرے۔
اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی امداد دی گئی،پاک فوج کے افسران بہترین لوگ ہیں،ایک کیپٹن نے مجھے لوگوں کے ہجوم سے بھی بچایا،بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتایا سکتا،میرا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بھارتی قیدی کی یہ تصویر شیئر کرکے لکھا ہے کہ ”مجھے اپنی افواج پر فخرہے، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرتے ہیں،بھارت کی جانب سے جنگی جنون کا پاگل پن ختم ہونا چاہیئے،ہم امن پسند قوم ہے اور اس واحد حل مذاکرات ہیں جس کی دعوت ہمارے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی دی گئی ہے“۔📷
📷Shahid Afridi✔@SAfridiOfficialProud of Pakistan Armed Forces @OfficialDGISPR. This is how we treat our enemies even. The War Hysteria started by India must end now. We are a peace loving nation & the only solution to this is joint dialogue as suggested in speech by our PM @ImranKhanPTI#PakistanZindabad 29.6K5:43 PM - Feb 27, 2019
8,822 people are talking about thisTwitter Ads info and privacyاس سے قبل زخمی بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں، میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں،میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے اور میرا سروس نمبر 27981 ہے،میرامذہب ہندو ہے،بھارتی پائلٹ نے ویڈیو میں جببھارتی کپتان سے مزید معلومات فراہم کرنےکا مطالبہ کیا تو اس نے آئی ایم سوری کہہ کر معذرت کر لی اور سوال کیاکہ کیا میں پاکستان آرمی کےساتھ ہوں؟ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
واضح رہے آج پاکستان نے بھارت کے دو طیارے تباہ کر دئیے ہیں جسکے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانےوالے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا۔ ہم نے ان کےساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا۔ ان میں سے ایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کےلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائےگا۔
Comentarios