فخر عالم کا بھارتی پائلٹ کو ہیرو قرار دینے پر ویرات کوہلی کو دلچسپ جواب
- News Ent
- Mar 6, 2019
- 1 min read
بھارتی پائلٹ کی جہاز اڑانے کی صلاحیت سے بہتر تو آپ کی بیٹںگ کی صلاحیت ہے

بھارت نے گذشتہ ہفتے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔لیکن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔رات کے اندھیرے میں بھارت نے کیا کیا؟بھارتی حکومت کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔پاکستان نے گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ کو رہا کیا تو پوری دنیا پاکستان کے اس اقدام کی تعریف کرنے لگی لیکن بھارت ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی اپنی فتح قرار دینے لگا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔
https://twitter.com/imVkohli/status/1101518352843849729
تاہم فخر عالم نے ویرات کوہلی کو اس کا خوب جواب دیا اور کہا کہ بھارتی پائلٹ کی جہاز اڑانے کی صلاحیت سے بہتر تو آپ کی بیٹنگ صلاحیت ہے۔
اس سے قبل بھی
https://twitter.com/falamb3/status/1101854294473695233
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے اسے گلوبل وارمنگ پر اٹیک قرار دے دیا ایک صارف نے کہا کہ ایک صارف نے کہا ہم جھوٹوں میں بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتے
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی ایئر فورس کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔
Comments