top of page

غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کے باﺅلنگ سٹینڈرڈ کے معترف ہیں :شاہد آفریدی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 19, 2019
  • 2 min read

پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے شائقین کو گراﺅنڈ میں آنا چاہیئے:سابق کپتان

لاہور(۔19فروری 2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں باﺅلنگ سٹینڈرز کے معترف ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویسے تو دنیا بھر کی کرکٹ لیگز کا سٹینڈرڈ الگ الگ ہوتا ہے لیکن انہوں نے انگلینڈ،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے جن کھلاڑیو ں سے بات کی ہے ان سب کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے باﺅلنگ بہترین اور مشکل ترین ہیں ،سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان کرکٹرز کو رقم وقت پر مل جاتی ہے اور یہ کسی بھی لیگ کو کامیاب اور مشہور بناتی ہے۔

شاہد آفریدی کا مزیدکہنا تھا کہ ان کے خلاف رواں سال کی پی ایس ایل میں تین سے چار کھلاڑی ایسے ہیں جو قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں ،ابھی تو یہ آغاز ہے لہذا ابھی ہمیں انہیں مشکل ٹیموں اور زیادہ کراﺅڈز کے سامنے پرفارم کرنے دینا چاہیئے تاکہ میں یہ دیکھ سکوں کہ وہ کیسا پرفارم کرتے ہیں اس کے بعد ہی میں ان کھلاڑیوں کے نام بتا سکوں گا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے گراﺅنڈ میں آنا چاہیئے اور پاکستان سپر لیگ کو بھی اس کے لیے پلان بنانے چاہیئے ، یہ پاکستان کی لیگ ہے اور پاکستانیوں کو اس لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراﺅنڈ میں آنا چاہیئے،ہمارے لوگ اس کھیل سے پیار کرتے ہیں اور جب لاہور اور کراچی میں میچز ہوں گے تو ہمیں امید ہے کہ گراﺅنڈ فل ہوں گے کیوں کہ کھلاڑیوں کو بھی فل کراﺅڈ کے سامنے پرفارم کرنے میں مزہ آتا ہے۔

Comentarios


bottom of page