top of page

عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ ملنے پر کیا کہا؟

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 8, 2019
  • 2 min read

جتنا ظلم اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر کر رہا ہے اگر پوری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے پھر بھی میں نہیں کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا جواب

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا گیا کہ اسرائیل ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ آپ بہت مقبول ترین لیڈر ہیں آپ کی طاقتور حکومت ہے اس لیے آپ کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس لیے آپ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیں اور ان کے ساتھ تعلقات بنا لیں۔وزیراعظم عمران خان نے پوری بات تحمل سے سنی اور پھر انتہائی تحمل کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جس طرح سے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ، وہاں بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی زندگی عذاب بنائی ہوئی ہے میں کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے تو میں نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بنائے جاسکتے ہیں۔ جس پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتدار سے علیحدگی مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں، طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے مگر بیانات ،مشرف نے کہا کہ تھوڑی سے کوشش سےاسرائیل سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدگی اور طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے ہیں مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں ہے۔ اللہ معاف کرے۔


Comments


bottom of page