صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کا والہانہ خیرمقدم کیا
- News Ent
- Feb 18, 2019
- 1 min read

اسلام آباد ۔ 18 فروری : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو ایوان صدر پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر سعودی ولی عہد کا والہانہ خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ روایتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ باڈی گارڈ کا دستہ بھی ہمراہ تھا۔ راستوں پر مختلف ثقافتی طائفے موجود تھے جو مختلف صوبوں اور علاقوں کی ثقافت کی عکاسی کررہے تھے۔ سعودی ولی عہد کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ” نشان پاکستان” عطا کیاجائے گا جبکہ صدر مملکت کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جا رہا ہے۔
Comments