top of page

شاہ رخ سلمان خان ایک بار پھر دشمن بننے کو تیار

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 3, 2019
  • 1 min read

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس کے لیے ایک ایسا اسکرپٹ تیار کیا جارہا ہے، جو فلم سوداگر کی تھیم پر ہوگا۔

فلم سوداگر میں ممتاز اداکار دلیپ کمار اور راج کمار ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، یہ دو دوستوں کی کہانی تھی، جن کے مابین ایک غلط فہمی کی وجہ سے دشمنی پیدا ہوجاتی ہے، مگر آخر ایک مشترکہ دشمن انھیں پھر دوست بنا دیتی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں پیش کریں گے، جس میں شاہ رخ اور سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے گاجبکہ ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Comments


bottom of page