سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا گیا، نیب کا باضابطہ اعلان
- News Ent
- Feb 6, 2019
- 2 min read

عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے الزام میں گرفتار کیا ہے، ترجمان نیب علیم خان نیب کی جانب سے پوچھے گئے18سوالات کے جواب میں سے صرف 3سوالات کے جواب دے سکے
لاہور(6فروری ۔2019ء) نیب کی جانب سے سینئر وزیر پنجابعبدالعلیم خان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب کل عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان کی مزید 6آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔
انہیں آج نیب عدالت نے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا۔ جہاں نیب نے علیم خان سے 18سوالات کئے جن میں سے وہ صرف3سوالات کے جواب دے سکے اور نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عبدالعلیم خانچوتھی بار قومی احتساب بیورو کے روبرو پیش ہو ئے تھے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی ایف زیڈ سی اور اے این اے نامی کمپنیوں میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات اس سے پہلے سال 2018ء میں تین بار نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں لیکن تاحال نیب حکام ان کے جمع کروائے گئے ریکارڈ اوت بیانات سے مطمئن نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار بھی حکومتی رکن کو فنانشل مینجمنبٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینبننج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی تھی تاہم انہیں طلب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ علیم خان سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ سابق صدر مشرف کے دور میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
Comments