سنی لیونی پر5لاکھ روپے واپس نہ کرنیکا الزام
- News Ent
- Jan 25, 2019
- 1 min read

بھارتی فلم پروڈیوسر اور دسٹری بیوٹر بھارت پٹیل نے الزام عائد کیا ہے کہ سنی لیونی نے اُن کے پانچ لاکھ روپے واپس نہیں کیے جو اُنہوں نے مبینہ طور پر 2015ء میں فلم ’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ میں ڈانس نمبر کیلئے لئے تھے۔
پٹیل کا کہنا ہے کہ سنی لیونی کو گانے کے لئے کل 40لاکھ روپے ادا کرنے تھے، جس میں 5لاکھ کنٹریکٹ کے وقت، مزید 5لاکھ لُک ٹیسٹ کے بعد، 10لاکھ ریہرسل کے دوران اور باقی 10لاکھ فلم کی پروموشن کے وقت دینے تھے۔
فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ سنی لیونی کو 5لاکھ روپے دے دیئے گئےتھے لیکن جب شوٹنگ کا آغاز ہوا تو سنی نے پروڈکشن ٹیم کی تمام فون کالز نظرانداز کردیں۔
دوسری جانب سنی لیونی کے ذرائع نے ان دعووں کو فضول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
Comentários