top of page

سعودی ولی عہد نے پاکستان کو پلوامہ حملے میں نشانہ بنانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 1 min read

بھارتی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی پریس کانفرنس دیکھ کر بھارتی میڈیا میں صفِ ماتم بچھ گئی،اعلامیہ میں حملے کا ذمہ دارپاکستان کو قرار دینا تو دور کی بات مذمت تک نہیں کی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں اپنے غیر ملکی دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ روز بھارت پہنچے جس کے بعد آج ایوان صدر میں ان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے۔آج دونوں نے پریس کانفرنس بھی کی لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نہ تو جھپیاں کام آئیں اور نہ ہی زور زربردستیاں۔

بھارت پر الزام تھوپنے والا بزدل بھارتی وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کا نام لینے کی ہمت ہی نہ کر سکا۔

مشترکہ اعلامیہ میں نہ تو جیش محمد کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی مسعود اظہر کا کیا گیا۔پلوامہ حملے کا ذمہ دار تو دور کی بات حملے کی مذمت تک نہ کی گئی۔جس کے بعد بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور انہوں نے واویلا کرنا شروع کر دیا کہ سعودی شہزادے نے پاکستانی وزیراعظم کو تو اربوں ڈالر دئیے لیکن ہمارے حصے میں صرف باتیں آئیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچنے پر حقیقی معنوں میں پاکستانی سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچنے پر مودی نے استقبال کیا، تاہم محمد بن سلمان کی جانب سے زیادہ گرم جوشی دکھانے سے گریز کیا گیا۔مختصر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سعودی ولی عہد کا بھارت کا دورہ بھارت کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکا۔

Comments


bottom of page