سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا اعلیٰ طرین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔
- News Ent
- Feb 18, 2019
- 1 min read

اسلام آباد ۔ 18 فروری : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاک۔سعودیہ تعلقات کے استحکام اور ان روابط میں نئی روح پھونکنے کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”نشان پاکستان” دیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں انہیں یہ اعزاز عطا کیا۔ تقریب تقسیم اعزاز میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سعودی وفد کے اراکین، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی کابینہ کے اراکین، سروسز چیفس اور اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
Comments