top of page

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 18, 2019
  • 1 min read

اسلام آباد ۔ 17 فروری :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد کا طیارہ اتوار کی شام 8 بجے کے قریب اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر اترا جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سعود ی ولی عہد جونہی طیارے سے باہرآئے تو وزیراعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو گلدستے پیش کئے۔ سعودی ولی عہد وزیر اعظم کے ہمراہ لائونج میں گئے۔ سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی شاہی خاندان کے افراد، سینئر وزرائ، سرمایہ کار، سعودی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور دیگر کئی اہم شخصیات بھی پاکستان آئی ہیں۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعظم ہائوس روانہ ہوگئے جہاں وہ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

 
 
 

Comments


bottom of page