top of page

سربراہ پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 4, 2019
  • 1 min read

چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورنے حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا ہے۔ائیر چیف کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہیں۔ائیر چیف نے بیسز پر موجود ہوا بازوں، ائیر ڈیفینس، انجینئیرنگ اور سیکورٹی پر مامور عملے سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے مزید کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا دشمن کی جارحانہ کاروائیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے 27 فروری کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

بھارت میں بھی پاک فضائیہ کی اس قابل تعریف صلاحیت اور قابلیت کے چرچے ہوئے۔ پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں گھُسنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا جس پر پوری پاکستانی قومی نے ان کے جذبے اور بہادری کی تعریف کی اور ان ک شجاعت کو سراہتے ہوئے انہیں سیلوٹ بھی پیش کیا۔فضائی فوج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کرکے ثابت کردیا پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے

Comments


bottom of page