top of page

زیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عشائیہ تقریب سے خطاب

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 18, 2019
  • 1 min read

اسلام آباد ۔ 17 فروری : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام نہ صرف مکہ اور مدینہ کی وجہ سے ہمارے دلوں میں رہتے ہیں بلکہ سعودی عرب ہمارا عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور بہترین دوست ثابت ہوا۔اتوار کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں پروقار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد، وزراء اور وفد میں شامل دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل جب میں وزیراعظم کی حیثیت سے مکہ اور مدینہ گیا اس موقع پر میں نے خانہ کعبہ اور روضہ رسولۖ کے اندر جاکر حاضری دی جو میری زندگی کے بہترین مواقع تھے اس پر میں ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمارے برے معاشی حالات میں مدد کی جو قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں لیکن ہم ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

Comments


bottom of page