top of page

روحی بانوکے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Jan 25, 2019
  • 1 min read

ماضی کی معروف اداکار روحی بانو کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روحی بانوباصلاحیت اداکارہ تھیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ روحی بانوکی وفات سے فن کی دنیا ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئی،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روحی بانو پاکستان کی انتہائی مقبول اور باکمال فنکارہ تھیں،انہوں نے عوام کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر کیا،روحی بانو شاندارکرداروں کی صورت اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ روحی بانو نے جو بھی کردار نبھایا اس کے ساتھ انصاف کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ روحی بانو نے ناقابل فراموش کردار نبھا کر عوام کے دل میں جگہ بنائی۔

Comments


bottom of page