’خواتین کا دماغ مردوں کے مقابلے میں زیادہ جوان ہوتا ہے‘
- News Ent
- Feb 5, 2019
- 1 min read

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں کے مقابلے میں اپنی عمرکے لحاظ سے کئی سال زیادہ جوان ہوتا ہے۔
امریکی سائنسی جرنل میں شائع ہونے والے ایک نئے مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 3 سال زیادہ جوان ہوتا ہے۔
تحقیق کے لیے 121خواتین اور84مردوں کے دماغ کا پی ای ٹی اسکینز کیا گیا۔ اوران کے دماغ میں آکسیجن اورگلوکوزکے بہاؤ کو ناپا گیا۔
مطالعے میں یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے لحاظ سے اوسطاً تین سال آٹھ ماہ جوان ہوتا ہے جبکہ مردوں کا دماغ ان کی عمر کے لحاظ سے اوسطاً دوسال چارماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے۔
Comments