طلباء نے کیلوں سے پیانو بنا لیا
- News Ent
- Feb 11, 2019
- 1 min read

قازقستان میں ہونے والے ایک ٹیکنالوجی کے میلے کے دوران کچھ طلباء نے تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کیلوں سے پیانو بنایا ہے۔ الماتی میں ہونے والے ”دی گو کریٹیو(The Go Creative) فیسٹیول میں کچھ طلبا نے پھلوں کو موسیقی میں استعمال کیا ہے۔
ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلباء نے چند کیلوں کو ایک قطار میں رکھ کر انہیں مختلف برقی آلات سے مربوط کیا اور پھر کمپیوٹر سے کنکٹ کر دیا۔ اس کے بعد کیلوں پر ہاتھ لگانے سے یہ پیانو کی طرح بجنے لگے۔ویڈیو میں ایک شخص کو کیلا پیانو پر دھن بجاتے بھی دکھایا گیا ہے
Comments