جنید خان نے آسٹریلیا کیخلاف آئندہ سیریز پر نظریں جما لیں
- News Ent
- Feb 8, 2019
- 1 min read

لاہور(8 فروری 2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کو قوی امید ہے کہ وہ آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کم بیک کرنے کے ساتھ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بھی بن جائیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر مایوس نہیں ہیں کیوں کہ ان کی باﺅلنگ کی پرانی رفتار برقرار ہے ، وہ اب بھی 140کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کر سکتے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ وہپاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے لیے بہترین کارکردگی کی بدولت قومی سلیکٹرز اور قومی ٹیم کی انتظامیہ کا اعتماد حاصل کرلیں گے۔
جنید خان نے واضح کیا کہ ٹیم میں آنے اور جانے سے اعتماد پر کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ ٹیم سے باہر ہونے کا خوف نہ ہو تو زیادہ تیز باﺅلنگ کر کے رنز پڑ جانے پر بھی کوئی فکر نہیں ہوتی کیوں کہ باﺅلنگ دراصل اعتماد کا دوسرا نام ہے اور کسی باﺅلر پر کپتان اور ٹیم انتظامیہ کا جتنا زیادہ بھروسہ ہوتا ہے وہ اتنا ہی زبردست کھیل پیش کرتا ہے۔
Comments